84

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، وزیراعظم کی عدم شرکت پر وضاحت مانگ لی گئی

وزیراعظم کو قومی سلامتی کے معاملات پر کنٹینر کی سیاست زیب نہیں دیتی، کیا یہ سمجھا جائے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں متعلقہ لوگوں کو مدعو کیا گیا اور وزیراعظم خود کو غیر متعلقہ شخص سمجھ رہے ہیں؟۔ پی پی رہنماء نیئر حسین بخاری کا بیان

اسلام آباد جولائی2021ء قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی عدم شرکت پر وضاحت مانگ لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے وضاحت کا مطالبہ کیا ہے ، پی پی رہنماء نیئر حسین بخاری کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی قومی سلامتی کمیٹی میں عدم شرکت سے ایک منفی پیغام گیا ، وزیراعظم افغانستان کے معاملے پر کتنے سنجیدہ ہیں اس کا اندازہ ان کی اجلاس سے لاتعلق رہنے سے لگایا جا سکتا ہے ، کیا وزیراعظم نے اجلاس میں شرکت نہ کر کے یہ پیغام دیا کہ خارجہ اور داخلا پالیسی سے ان کا کوئی تعلق نہیں؟ کیا یہ سمجھا جائے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں متعلقہ لوگوں کو مدعو کیا گیا اور وزیراعظم خود کو غیر متعلقہ شخص سمجھ رہے ہیں؟ وزیراعظم بتائیں کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی کیا وجوہات ہیں؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں