63

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ میں طلاق کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی

ٹویٹر صارفین نے عامر خان کی طلاق کی وجہ بالی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دے دیا

جولائی 2021ء) : بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اور طلاق کا اعلان کیا اور اس حوالے سے دونوں کی جا سے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا۔ عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کی خبروں نے عامر خان کے مداحوں کو خاصا پریشان کیا۔ ایک طرف جہاں عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق سوشل میڈیا پر ٹرین کرنے لگی وہیں دوسری جانب اس طلاق کی ممکنہ وجہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا جانے لگا ہے۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کئی صارفین نے اس طلاق کی مبینہ وجہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا اور کہا کہ جلد ہی عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی شادی کی خبریں آئیں گی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کی ممکنہ وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں، کیونکہ ان سے مسٹر پرفیکشنسٹ کے تعلقات کی خبریں گذشتہ کچھ سال سے زیر گردش تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں