153

الھداد بوزدار کی حراسمینٹ کی درخواست، ناصر لطيف اور پوليس افسران کو عدالت سے نوٹس جاری، 9 جولائی کو فریقین طلب

اخوت نگر سوسائٹی سکھر کے رہائشی الھداد بوزدار نے کہا ہے کہ ناصر لطيف کی بلیک میلنگ اور اغوا کرکے گھر خالی کرانے کی کوشش کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج حدود کی عدالت میں حراسمینٹ کی پٹیشن پر عدالت نے پولیس اسٹیشن آباد، ناصر لطيف اور ایس ایس پی آفس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 جولائی کو طلب کیا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ناصر لطيف کو ایک کروڑ اٹھاون لاکھ روپے ادا کیے ہیں دیگر پیسوں کی ادا کے لیے من پسند ایگریمینٹ بناکر بلیکمیل کررہا ہے میں بیمار ہوں ناصر لطيف ملکی سیکورٹی اداروں کے افسران کا نام استعمال کر کے گھر خالی کرانے کے لیے ذہنی ٹارچر دے رہا ہے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو درخواست ارسال کرکے صورتحال سے آگاہ اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے، الھداد بوزدار کا کہنا تھا کہ عدالتی نوٹس ایس ایس پی آفس اور آباد تھانے میں جمع کرادیں ہیں،. اس کے باوجود فریق غیر قانونی طور پر گھر خالی کرانے کی کوشش کررہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں