58

کینیڈین وی لاگر روزی ہنزہ میں سیاحوں کے رویے سے سخت پریشان

کینیڈین وی لاگر روزی گیبریل پاکستان کے سیاحتی مقام ہنزہ میں کچرا اور فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف بول پڑیں۔

گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی ہنزہ جسے دیکھنے کیلئے دور دراز علاقوں سے سیاح آتے ہیں، آج کل کچھ سنگین مسائل کا شکار ہے، وادی کا بگڑتا ماحول اور سیاحوں کی جانب سے پھیلائے جانے والے کچرے سے مقامی لوگ سخت پریشان ہیں۔

اس حوالے سے روزی گیبریل نے طویل کیپشن کے ساتھ پوسٹ شیئر کی جس کا عنوان ‘نارتھ کو صاف رکھیں’ تھا۔

مقامی لوگوں نے روزی سے درخواست کی کہ وہ اس مسئلے پر آواز اٹھائیں جس پر وی لاگر نے ان کے پیغامات کے کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں