43

دلیپ کمار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےگوہر رشید کا حکومت کو مشورہ

معروف اداکار گوہر رشید نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر خیبرپختونخوا کی حکومت سے اپیل کی ہے۔

گوہر رشید نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت سے میری عاجزانہ اپیل ہے کہ پشاور میں موجود مرحوم دلیپ کمار کی رہائش گاہ کو بحال کیا جائے

انہوں نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ایسا کر کے پاکستان دلیپ کمار کو خراجِ عقیدت پیش کرسکتا ہے۔

خیال رہے برصغیر پاک و ہند کے عظیم اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 7 جولائی کی صبح انتقال کرگئے تھے جبکہ ان کی تدفین اسی روز ممبئی کے جوہو قبرستان میں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں