50

شہروں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد ڈیڑھ گنا بڑھ چکا ہے لیکن کوئی پلاننگ ہی نہیں ہے، تمام شہروں کے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں۔ 

اسلام آباد میں پہلی ماحول دوست الیکٹرک بائیک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آگے کا سوچنے والے ممالک ترقی کرتے ہیں، ہمیں نئی نسل کے مستقبل کے لیے آج پلاننگ کرنی ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل کی حوصلہ افزائی کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ ہے، الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں جنگلات کم ہیں، 10 ملین درخت لگانا پڑیں گے، شہروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ماسٹر  پلان بنانا پڑے گا، اسلام آباد ڈیڑھ گنا بڑھ چکا ہے لیکن کوئی پلاننگ ہی نہیں ہے،  تمام شہروں کے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں۔ لاہور میں آلودگی سے جانوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، کوئی طویل مدتی منصوبہ نہیں ہے لیکن ہم طویل مدتی منصوبہ بندی کرنے جا رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہروں میں الیکٹرک بسیں لانا پڑیں گی، موٹرسائیکلوں کا زیادہ استعمال ہے، الیکٹرک موٹرسائیکل لانا پڑیں گی۔

 تین سال میں وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 108 کروڑ روپے کم کیا: عمران خان 

انہوں نے کہا کہ ملک میں زیادہ ڈالر آئیں گے تو ملک امیر ہو جائے گا، ڈالرز   زیادہ باہر جائیں گے تو ملک غریب ہو جائے گا، ہمیں امپورٹ کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن شارٹ کٹ کی وجہ سے امپورٹ کر لیتےہیں، امپورٹ سے کچھ لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پروٹوکول پر خرچ رقم بچا رہے ہیں، تین سال میں 108 کروڑ روپے وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ کم کیا ہے، ہم عوام کے ٹیکس کی قدر کرتے ہیں، عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم باہر سے آتا ہے تو کہتے ہیں کتنی رقم لے کر آئے ہو، بھیک لے کر آگئے تو کامیاب دورہ ہو گیا، دولت میں اضافہ کرنا ہے تو ایکسپورٹ پر توجہ دینی ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں