46

حارث سہیل انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بلے باز حارث سہیل ہم اسٹرنگ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق حارث سہیل کا ایم آر آئی اسکین بدھ کو ہوا جس سے پتہ چلا کہ وہ گریڈ تھری انجری کا شکار ہیں، ڈاکٹروں کی جانب سے حارث سہیل کو 4 ہفتے کا آرام تجویز کیا گیا ہے

حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حارث سہیل وطن واپس پہنچ کر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ری ہیب پروگرام کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کارڈف میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں حارث سہیل کی جگہ صہیب مقصود کو شامل کیے جانے کا امکان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں