85

موقع ملا تو میں بھی ایسا ہی کروں گا، اسد صدیقی رونالڈو سے متاثر

معروف اداکار اسد صدیقی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ اگر انہیں کبھی موقع ملا تو وہ بھی ایسا ہی کریں گے جیسا کرسٹیانو رونالڈو اور فرانسیسی فٹبالر پال پوگبا نے کیا۔

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں فٹبالر نے پریس کانفرنس کا آغاز کرنے سے قبل کاربونیٹڈ ڈرنک کوکاکولا کی بوتلیں ہٹا کر پانی رکھ دیا۔

اس حوالے سے اسد صدیقی نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور دونوں فٹبالرز کو مینشن کرتے ہوئے ان کیلئے محبت کا اظہار کیا۔ 

اداکار نے لکھا کہ آپ دونوں کیلئے عزت اور بڑھ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں