265

ایک اور حملہ، دو افراد زخمی، ملزمان موٹرسائیکل اور سامان لے گئے

رپورٹ احسان بلوچ

خیر پور کے علاقے تھانہ ببرلو کے قریب مسلح ملزمان نے گوٹھ کنگانی مستوئی سے تعزیت کرکے واپس آنے والے دو افراد کو حملہ کر کے شدید زخمی کرنے کے بعد ان کی موٹر سائیکل ون ٹو فائیو اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متاثرین کے رشتہ دار بڑی تعداد میں چھجرو کے علاقے میں پہنچ گئے جہاں پر پر دو نوجوان محمد موسیٰ اور زخمی حالت میں پائے گئے واقعے کے بعد ایس ایچ او بدر بھٹو کی قیادت میں پولیس نے پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور ملزمان کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کرائی یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل اسی مقام پر ملزمان نے حملہ کر کے دو نوجوانوں سرفراز اور میر حسن مستوئی کو شدید زخمی کرنے کے بعد موٹر سائیکل اور دیگر سامان چھین لیا تھا جس کے بعد مستوئی برادری کے معززین نے ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی سے ملاقات کرکے پولیس چوکی کے قیام کا مطالبہ کیا تھا لیکن اب تک پولیس کا گشت شروع نہیں کیا گیا اور نہ ہی پولیس چوکی قائم ہوئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں