39

پوليس اہلکار آصف شیخ نے جینا محال کردیا،الھڈنو کا الزام ، نوجوان علی محمد لاپتہ، عدالت میں درخواست دائر

رپورٹ احسان بلوچ

سکھر کے علاقے گولیمار بجارانی چوک کے رہائشی کھوسہ برادری کے متاثرین نے تھانہ سائٹ کے پولیس چوکی پر برسوں سے تعینات آصف شیخ اور خان بہادر کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر الھڈنو کھوسو نے الزام عائد کیا کہ آصف شیخ علاقے میں بھتہ خوری کے لیے لوگوں کو تنگ کرتا ہے 26 جولائی کو پولیس اہلکاروں نے ہوٹل میں گھس کر بلاوجہ میرے بیٹے علی محمد کو بھتہ نہ دینے پر تشدد کے بعد ایل ای ڈی، ڈی وی ڈی اور نقدی رقم سمیت لیے گیا تام ابھی تک لاپتہ ہے بچے کی بازیابی اور پولیس اہلکار آصف شیخ کی زیادتیوں کے خلاف وکیل قربان شر کے معرفت عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے لیکن پولیس اہلکار نقصان پہنچانے کے لیے دھمکارہا ہے،ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں اور ڈی ایس پی سائٹ ستار پھل سمیت دیگر افسران سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں