259

سکھر کے دو مزدور نوجوان لاپتہ ہوگئے، ورثا نے اغوا کا خدشہ ظاہر کردیا

رپورٹ احسان بلوچ

تھانہ اے سیکشن کی حدود ریس کورس روڈ پر بیٹری کی دکان پر کام کرنے والے دو نوجوان لاپتہ ہوگئے ہیں، نیو پنڈ گلشن اقبال کے رہائشی سعید احمد بھنبھرو، حادم حسین ٹانوری و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ 16 سالہ عزیز بھنبھرو اور 18 سالہ عابد علی ٹانوری ریس کورس روڈ پر عزیز بیٹری کی دکان پر مزدوری کرتے تھے رات ہوگئی لیکن نوجوان گھر نہیں لوٹے دکاندار سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ دکان بند ہوتے ہی دونوں نوجوان چلے گئے لیکن دو دن گزر گئے بچوں کا کہیں پر پتہ نہیں چلا، متاثرین کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سميت پوليس افسران نوجوانوں کی بازیابی کے لیے نوٹس لیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں