102

لاہور میں صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، عمران شفقت اور عامر میر گرفتار شدید ردعمل کے سات گھنٹوں بعد آزاد

لاہور نیوز

ایف آئی اے لاہور نے سینئر صحافی سید عمران شفقت اور عامر میر کو کو ان کے گھروں پر چھاپہ مار کے اے بڑی سختی کے بعد حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا اس کارروائی کے بعد ملک بھر کے صحافی سراپا احتجاج بن گئے پاکستان فیڈرل یو نین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار، جنرل سیکریٹری ناصر زیدی، لالا اسد پٹھان اور دیگر نے واقعہ کی مذمت کی اور دونوں صحافیوں کو رہا کرنے کا مطالبہکرتے ہوئے پیر کے روز احتجاج کرنے کا اعلان کیا، بعدازاں سینیئر صحافی سہیل وڑائچ سمیت دیگر صحافی رہنما اور وکلا ایف آئی اے آفس پہنچے تحویل گفتگو اور کاروائی کے حقائق فراہم کرنےکے لیے ایف آئی اے افسران کو کہا تاہم کاروائی کے اصل مقاصد سامنے نہیں آسکے، جس کے بعد دونوں صحافیوں کو آزاد کیا گیا ہے، واقعے کے خلاف صحافيوں امداد سومرو، رضوان رضی، سعید چودھری سمیت دیگر نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت ایسے اقدامات نہ کریں جس سے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہو

.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں