27

روہڑی میں کربلا کے شہداء کی یاد میں طویل ماتمی جلوس برآمد

رپورٹ احسان بلوچ

روڑی میں امام بارگاہ شاہ عراق سے برآمد ہونے والا 9 ڈھالا ماتمی جلوس منڈو کھبڑ کے مقام پر قیام پذیر ہونے کے بعد ڈھک بازار، شاہی بازار اور بچھوڑا چوک سے ہوتا ہوا میدان کربلا پہنچ گیا،جہاں پر علماء کرام جلوس کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں، علماء کرام نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں پر روشنی ڈال رہے ہیں، یاد رہے کہ روہڑی کا ماتمی جلوس پاکستان کا سب سے طویل دورانیہ کا جلوس ہے جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں عزادار شریک ہونے کے لیے 8 محرم الحرام کو ہی روہڑی پہنچ گئے تھے دوسری جانب ماتمی جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے جبکہ ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی، ایس ایس پی عرفان سموں اور رینجرز کے افسران سیکورٹی کے انتظامات دیکھتے رہے، ماتمی جلوسیوم عاشورہ کے دن میدان کربلا سے برآمد ہوکر جی ٹی روڈ سے اسٹیشن روڈ پہنچ کر قدیم قبرستان میں اختتام پذیر ہوگا. .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں